دھند کے ڈیرے برقرار،لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) آج پھر بند  

Jan 03, 2025 | 19:12:PM

(اسرار خان) لاہور سیالکوٹ موٹروے (M-11) کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق دھند میں لین کی خلاف ورزیوں سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لہٰذا عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، خاص طور پر صبح 10 سے شام 6 بجے تک جب دھند کے موسم میں سفر کے لیے بہترین اوقات ہوتے ہیں،ڈرائیور حضرات کو دھند والی لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ڈرائیوروں کو اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی اہمیت بھی بیان کی گئی ہے،معلومات اور مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکن ٹیکس ادائیگی میں مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی

مزیدخبریں