ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا شخص سپیڈ بریکر پر زندہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا شخص اسپیڈ بریکر پر جھٹکا لگنے سے زندہ ہوگیا۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک شخص جسے ہسپتال انتظامیہ نے مردہ قرار دے دیا تھا ایک اسپیڈ بریکر سے گزرتے وقت زندہ ہو گیا۔
جب ایمبولینس اس بریکر سے گزری تو اس کے اہل خانہ نے اس کی انگلیوں میں حرکت محسوس کی۔
اس کی بیوی نے کہا "جب ہم لاش لے کر ہسپتال سے جا رہے تھے تو ایمبولینس اسپیڈ بریکر سے گزری اور ہمیں ان کی انگلیوں کی حرکت محسوس ہوئی"۔
اس کے بعد اسے کو فوراً ایک اور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو ہفتے تک علاج کیا گیا اور انجیو پلاسٹی کی گئی دو ہفتے بعدوہ ہسپتال سے چلتے ہوئے اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا