(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے دعویٰ کیا کہ انہیں فٹبال کے عالمی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے انسٹاگرام پر نئے سال کی مبارکباد موصول ہوئی۔
ماورہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں رونالڈو کے اکاؤنٹ سے انہیں نیا سال مبارکباد دی گئی تھی۔
اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ لکھا "میرا سال تو بن گیا" اور رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا۔
تاہم کچھ دیر بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ پیغام رونالڈو کی طرف سے ذاتی طور پر نہیں بھیجا گیا تھا بلکہ انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینل فیچر کے ذریعے بھیجا گیا تھا جو ان کے ہزاروں فالوورز کو عمومی پیغام دینے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا ماورہ نے واقعی اس پیغام کو رونالڈو کا ذاتی پیغام سمجھا یا پھر یہ محض مزاح کے طور پر شیئر کیا؟
یہ بھی پڑھیں:ڈھائی بلین ڈالر کی تاریخی طلاق لینے والی ماڈل انتقال کر گئیں