ڈائریکٹر کے ’رات‘ کو بلانے پر صبح دفتر جاکر سب کے سامنے گالیاں دیں، بالی وڈ اداکارہ

Jan 03, 2025 | 21:07:PM

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ و کامیڈین اپاسنا سنگھ نے فلم ڈائریکٹر کی جانب سے رات کو ہوٹل بلانے کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپاسنا سنگھ نے بتایا کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ایک ڈائریکٹر نے انیل کپور کے مدمقابل فلم میں انہیں سائن کیا تھا اور وہ یہ بھی کہہ رہی تھیں کہ وہ ہمیشہ اپنی امی یا بہن کے ساتھ ان کے دفتر جایا کرتی تھیں لیکن ایک دن ڈائریکٹر نے انہیں اکیلے دفتر آنے کے لیے کہا جسے وہ پہلے نہیں سمجھ پائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دن رات ساڑھے 11 بجے ان کو فون آیا اور کہا کہ ہوٹل آ جاؤ  وہاں 'سٹنگ' ہے تو آ جاؤ، میں نے جواب دیا کہ سر کہانی کل سن لوں گی، اس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ تم 'سٹنگ' کا مطلب نہیں سمجھی۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ سن کر انہیں انتہائی غصہ آیا اور ساری رات نیند نہیں آئی اور  اگلی صبح وہ ان کے باندرہ کے دفتر پہنچیں اور پھر ان کے آفس میں گھس کر سب کے سامنے 3 سے 4 منٹ تک پنجابی میں گالیاں نکالیں اور زور زور سے چلاتی رہیں۔

اپاسنا سنگھ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر کو گالیاں دے کر وہ باہر نکلی اور باندرہ کی فٹ پاتھ پر روتے ہوئے چل رہی تھیں اس دوران انہیں سب کچھ یاد آ رہا تھا کہ انہوں نے سب کو بتایا تھا کہ وہ انیل کپور کے مدمقابل فلم سائن کر چکی ہیں اور اب وہ اسٹار بن جائیں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد وہ سات دن کمرے میں بند رہیں اور سوچتی رہیں کہ سب کو کیا کہوں گی۔

 انہوں نے کہا کہ وہ دن انہیں مضبوط بنانے والے تھے اس کے بعد  ڈائریکٹر نے انہیں پیغام بھیجا کہ "تم نہیں تو اور لوگ موجود ہیں۔"

خیال رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کی جانب سے اداکاراؤں کو ہراساں کرنے کے واقعات عام ہیں، گزشتہ سال بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کے جنسی استحصال پر 'ہیما کمیٹی' کی رپورٹ نے ہلچل مچادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کے ماورہ کو انسٹاگرام پر بھیجے گئے میسج کا راز کھل گیا

مزیدخبریں