(میاں محمد اشفاق )سیالکوٹ کے سمبڑیال میں آئس کریم فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے باپ بیٹا جاں بحق، بھتیجا زخمی ہو گیا۔
سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں ایک آئس کریم بنانے والے کارخانے میں سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ محلہ فضل پورہ میں پیش آیا جہاں کمپریسر میں گیس کا پریشر دیا جا رہا تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں باپ شبیر (52 سال) اور بیٹا شعیب (35 سال) جاں بحق ہو گئے جبکہ بھتیجا سلیم زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:دھند کے ڈیرے برقرار،لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) آج پھر بند