کوٹ ادو؛ شادی میں  دس فٹ لمبا پیسوں کا ہار باراتیوں کی توجہ کا مرکز

Jan 03, 2025 | 22:33:PM
کوٹ ادو؛ شادی میں  دس فٹ لمبا پیسوں کا ہار باراتیوں کی توجہ کا مرکز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوٹ ادو کی مشوری برادری کی شادی میں ایک منفرد اور دلچسپ روایت سامنے آئی جب باراتیوں کی توجہ کا مرکز ایک دس فٹ لمبا پیسوں کا ہار بن گیا۔

 یہ ہار دلہا عاصم ریاض کو ان کے انکل نے پہنایا، اور اس کی مالیت ایک لاکھ روپے تھی۔

اس ہار کے ساتھ ساتھ شادی کی تقریب میں روایتی جھومر بھی تھا، جس نے شائقین کی توجہ کو اپنی جانب کھینچ لیا، یہ منفرد اور رنگین تقاریب کوٹ ادو کی شادی کی ایک اہم خصوصیت بن گئیں۔

شادی کی تقریب کوٹ ادو کے آغوش میرج ہال میں منعقد کی گئی، جہاں تمام مہمانوں نے اس خاص دن کو یادگار بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:محبوبہ کو متاثرکرنے کیلئے پنجرے میں جانیوالا نوجوان شیر کی خوراک بن گیا