(24نیوز) کورونا سے 34 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 379 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 ہوگئی جبکہ 1400 نئے مریض سامنے آ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 582، سندھ میں 3 لاکھ 39 ہزار 268، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 306، بلوچستان میں 27 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 331، اسلام آباد میں 82 ہزار 845 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 458 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 198 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 9 لاکھ 6 ہزار 387 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 379 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 767، سندھ میں 5 ہزار 497، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 329، اسلام آباد میں 779، بلوچستان میں 310، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 586 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔