13سالہ  لڑکی کا بےدردی سے قتل۔۔پہلے نشہ۔۔پھر کئی بار زیادتی کی گئی

Jul 03, 2021 | 11:49:AM

(ویب ڈیسک)ظلم کی داستان کی نئی کہانی سامنے آگئی،آسٹر یا میں چند دن قبل 13سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جسے منشیات دے کر زیادتی کے بعد  موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا ۔اوباشوں نے معصومہ کو مارنے سے پہلے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  13سالہ لڑکی کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے دو افغان پنا گزینوں سمیت تین افراد کو گرفتار کیا جبکہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں 4 لوگ ملوث تھے ۔پولیس کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ 13سالہ لیونی کو قتل کرنے سے پہلے کئی بار زیادتی کانشانہ بنا یا گیا اور آخری سانس تک اوباش معصوم لڑکی کو نوچتے رہے۔

خیال رہے کہ 16سالہ افغان پناہ گزین مقتولہ کو اپنے اپارٹمنٹ لے گیا تھا جہاں پہلے اس بچی کو نشہ کر ایا گیا تھا اور پھر زیادتی کر کے قتل کیا گیا تھا اور اس کی لاش کو قریب ہی ایک درخت کے نیچے پھینک دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اجتماعی زیادتی کیس ہے اور جلد چوتھے ملزم کو بھی پکڑ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔۔پاکستانی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
 

مزیدخبریں