(24نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس کی سماعت کی، خواجہ آصف اپنے وکلاء کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ وفاقی کالونی میں احتساب عدالت کی منتقلی کے بعد یہ پہلی پیشی تھی۔
خیال رہے کہ خواجہ آصف کے خلاف نیب نے آمدن سے زاہد اثاثے بنانے کا ریفرنس پیش کررکھا ہے۔نیب کے مطابق لیگی رہنماخواجہ آصف 1991ء میں سینیٹر بنے اور اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 51 لاکھ روپے تھے، 2018ء تک خواجہ آصف کے اثاثے 221 ملین تک پہنچ گئے جو ملزم کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہوائیں۔۔محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم خبر سنا دی