پی ٹی آئی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ۔۔بجلی وغیر قانونی گیس لائن پکڑ لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایف آئی اے ٹیم نے پتوکی میں تحریک انصاف کے ایم این اے طالب حسن نکئی کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طورپر ڈالی گئی 150 فٹ سوئی گیس لائن پکڑلی۔کئی سالوں سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی اور گیس چوری کی جارہی تھی۔
ایف آئی اے ٹیم نے قصور پتوکی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم این اے سردار طالب حسن نکئی کی فیکٹری پر چھاپہ مارا،فیکٹری کو غیر قانونی طریقے سے گیس کی فراہمی کی جا رہی تھی جس سے کروڑوں روپے کا خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔
ایف آئی اے ٹیم کے مطابق گھریلو میٹر کو استعمال کر کے زیر زمین فیکٹری تک لیجایا گیا تھا۔
ایف آئی اے نے دو مقدمات درج کر لئے۔ مقدمہ سردار احمد ایاز نکئی، ولد سردار طالب حسن نکئی اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت ملتوی