ترک منشیات سنٹر یا نجی ٹارچر جیل:ہمیں آزاد کیا جائے،قیدیوں کی دہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ہری پور پڈھانہ میں ترک منشیات سنٹر نجی ٹارچر جیل میں تبدیل ،14 سے 70 سالہ افراد کو زنجیروں میں جکڑ کر قید رکھا ہوا ہے۔
زرائع کے مطابق ہری پور قید میں رکھے افراد پر بد ترین تشدد کیا جاتا ہے جبکہ انہیں سوکھی روٹی کھانے کو دی جاتی ہے ،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ترک منشیات سنٹر میں 14سے 70 سال کے افراد موجود ہیں جنہیں زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ان افراد کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جاتا ہے۔ قیدی سے بات چیت کے دوران وہاں پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس قید خانہ سے آزاد کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کے امتحانات کا اعلان ،شیڈول جاری