(ویب ڈیسک) شوبز کی نامور ڈائریکٹر کے گھر شادی ہو مگر ڈانس نہ ہو ایسا نہیں ہو سکتا۔پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور گلوکار اذان سمیع خان کی شادی کی تقریب میں شرکت ، دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ رقص کیا۔ شادی میں شریک افراد نے خوب داد دی۔
تفصیلات کے مطابق شوبز کی نامور ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے گھر شادی کی تقریب کے موقع پر بشریٰ انصاری، صنم جنگ، کبریٰ خان، سجل علی اور اسد صدیقی سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔اسی موقع پر گلوکار اذان سمیع خان اور بشریٰ انصاری نے بھارتی فلم کے گانے پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔دونوں نے ڈانس کرکے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش اس ویڈیو کو کچھ مداحوں نے پسند کیا جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
خیال رہے کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری سے شہرت حاصل کرکے بھارت میں جا بسنے والے گلوکار عدنان سمیع نے بیٹے اذان سمیع کے پہلے سولو میوزک البم کے ریلیز ہونے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا انہیں بیٹے پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادکارہ ماہ نور بلوچ کی ویڈیو وائرل۔۔اہم بات سامنے آگئی