شادی سےمتعلق علیزے شاہ کا اہم بیان سامنے آ گیا

Jul 03, 2021 | 14:54:PM

 (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف  اداکارہ علیزے شاہ  نے کہا کہ  ابھی شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں  کیونکہ ابھی بہت سارا کام کرنا ہے اور اسی پر توجہ دینی ہے۔جب وقت آئے گا شادی بھی ہو جائے گی۔
   اداکارہ علیزے شاہ  نے شادی کیلئے 50 ہزار تولے سونے کی پیشکش کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔ اگر ایسا ہوتا تو بھی شادی نہ کرتی کیونکہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے خود بھی یہی سُنا تھا کہ مجھے شادی کرنے کے عوض 50 ہزار تولے سونے کی پیشکش ہوئی ہے۔

اداکارہ  نے شادی کے حوالے سے صاف صاف بتایا کہ انہیں ابھی شادی کی کوئی جلدی نہیں، نہ ہی خواہش ہے، کیرئیر پر توجہ دینی ہے۔ جب شادی کا وقت آئے گا سب کو پتہ چل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ادکارہ ماہ نور بلوچ کی ویڈیو وائرل۔۔اہم بات سامنے آگئی
  خٰیال رہے کہ  چند دن قبل اداکارہ علیزے شاہ نے لال لباس میں اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جن کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

اداکارہ نے لال لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خود کو ایک ستارہ کہا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ نرم اور رحم دل ہونا ہی مضبوطی کی نشانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ بشریٰ انصاری اور گلوکاراذان سمیع کا ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل
 
 
 

مزیدخبریں