مریم اورنگزیب کی طالبعلموں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طالب علموں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے،مطالبات فوری سننے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طالب علموں پر لاٹھیاں برسا کر انہیں دہشت گرد بننے پر مجبور کیاجارہا ہے؟ کون سی قوم دنیا میں اپنے طالب علموں پہ لاٹھیاں برساتی ہے انٹرمیڈیٹ کی سطح پر بچے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کی فکر میں ہوتےہیں انہیں بٹھا کر، ان کی تحمل سے بات سننے کے بجائے ان کو مارنا پیٹنا کون سی عقل مندی ہے؟
انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کا مسئلہ حل کرنے، ان کی بات سننے کے بجائے ان پر تشدد کیاجارہا ہے؟ عمران صاحب کی حکومت لاٹھی چارج، مقدمہ پہلے کرتی ہے، لوگوں کی بات بعد میں سنتی ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے طالب علم ہمارے بچے ہیں، ہمارا مستقبل ہیں، انہیں بلائیں، بٹھائیں، بات سنیں اور ان کا مسئلہ حل کریں جو حکومت اپنے بچوں پر لاٹھیاں برساتی ہے ، یہ اس کے سب سے کمزور ہونے کی نشانی ہے عمران صاحب مغربی جمہوریت کو کیا دکھا رہے ہیں کہ ہم طالب علموں پر لاٹھیاں برساتے ہیں ؟