پاکستان ترقی کی  جانب گامزن ، لوگوں کا مفت علاج، وزیراعظم کی مبارکباد

Jul 03, 2021 | 16:06:PM

   (24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں کو مفت علاج کی سہولت پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ پاکستان جس کا وژن علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیا۔کوشش کر رہے کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کے پی صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 افراد کا مفت علاج کیا گیا، یہ ہے وہ پاکستان جس کی طرف ہم گامزن ہیں ۔

خیال رہے خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس کارڈ کا حامل خاندان سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکتا ہے۔اس سے پہلے صوبے کی 40 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت دی گئی تھی۔ صحت انصاف کارڈ کو عوامی سطح پر بے حد پذیرائی ملنے کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کی تھی تاکہ ہر خاندان اس سہولت سے استفادہ کر سکے اور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکے۔

یہ بھی پڑھیںپی ٹی آئی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ۔۔بجلی وغیر قانونی  گیس لائن پکڑ لی گئی
 

مزیدخبریں