(ویب ڈیسک )پیار کو نہ سرحدیں روک پاتی ہیں اور ہی نہ ذات پات یا مذہب تاہم سرحد عبور کرنے کا خواہشمند بھارتی جوڑا اتنا خوش قسمت ثابت نہیں ہوا، گھر سے بھاگ کر پاکستان آنے کی کوشش کرنے والے بھارتی جوڑے کو بھارتی بی ایس ایف نے پاک بھارت سرحد پر گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق پیار کے نشے میں چوربھارتی نوجوان جوڑاکھوکھرو پار پاک بھارت سرحد پر پکڑا گیا ۔پہلے سے شادی شدہ لڑکی اور لڑکے کو باڑ میر کے علاقے میں بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان کی سرحد سے صرف 170 میٹر پہلےگرفتار کرلیا دونوں خاردار تاریں پھاند کر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
دونوں کی عمر 18 سال ہے اور دونوں ہی شادی شدہ ہیں ان کے قبضے سے سم کارڈ کے بغیر دو موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ لڑکے کا نام پرتا پرم ولد تیجارام ساکن سیڈوا جبکہ لڑکی کا نام سونی زوجہ بدھا رام بتایا جارہا ہے دونوں کو دیپلہ چیک پوسٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ جوڑے کومزید تفتیش کے لئے بھارتی پولیس کے حوالے کردیا گیا.
یہ بھی پڑھیں: 13سالہ لڑکی کا بےدردی سے قتل۔۔پہلے نشہ۔۔پھر کئی بار زیادتی کی گئی