(24 نیوز) فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی کردیئے، اب 15 جولائی کی بجائے 29 جولائی سے ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ فرسٹ ائیر کے امتحانات کا آغاز 15 جولائی سے کیا جانا تھا، تاہم انتظامات نامکمل ہونے کی وجہ سے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، ڈی اے ای کے امتحانات کا آغاز اب 29 جولائی سے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپلومہ ان ڈریس ڈیزائننگ، ڈپلومہ سٹی اینڈ گلڈز، ڈپلومہ ان کامرس کے امتحان ملتوی کیے گئے ہیں جبکہ ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن ، ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن، میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل کے امتحان بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، فنی تعلیمی بورڈ نے تمام ٹیکنیکل اداروں کو آگاہ کردیا۔
دوسری جانب لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے طلبا کو رولنمبر سلپس جاری کردیں، امتحان 10 جولائی سے لیا جائے گا، رواں سال ایک لاکھ 87 ہزار بچے امتحان دیں گے۔
ریگولر طالب علم اپنے اداروں سے رولنمبر سلپ حاصل کریں گے جبکہ پرائیوٹ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کے امتحانات کا اعلان ،شیڈول جاری
طلبا کیلئے اہم خبر، فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی
Jul 03, 2021 | 17:38:PM