وفاقی پولیس ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی پولیس ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،وزیراعظم نے وفاقی پولیس کے ساتھ کیا وعدہ پورا کر دکھایا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ حکومت نے وفاقی پولیس ملازمین کو نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعظم آفس نے اے آئی جی اسلام آباد پولیس کے نام مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں حکومت نے وفاقی پولیس ملازمین کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے سبسڈی کی پیشکش کی ہے، مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ وفاقی پولیس کم تنخواہ ملازمین کیلئے کم لاگت گھر تیار کرے،کم لاگت گھر وفاقی پولیس کی ملکیت اراضی پر تعمیر کئے جائیں،
مراسلہ میں مزید کہاگیا ہے کہ وفاقی پولیس گھروں کی تعمیر کیلئے ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے معاہدہ کرے، حکومت وفاقی پولیس کیلئے گھروں کی تعمیر میں سبسڈی فراہم کرے گی۔
حکومت کی جانب سے وفاقی پولیس ملازمین کو کم لاگت گھر کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ روپے سبسڈی کی پیشکش کی گئی ہے،مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ کم لاگت گھر کی تعمیر کیلئے سبسڈی اہل پولیس ملازمین کو دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پہاڑی پر لگائے واٹر بیسن پر کون کون سے جاندر پانی پینے آتے ہیں ۔۔ ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائینگے