کرینہ کپور کو یوگا کرتی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔۔ بوڑھی اما ں کا خطاب مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی یوگا کرتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔صارفین نےبڑھیا کہنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بڑھتی عمر کے اثرات کرینہ کے چہرے پر نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی حال ہی میں شیئر کی جانے والی تصویر پر لوگ ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
40 سالہ اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں’’بین الاقوامی یوگا ڈے‘‘ کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی یوگا کرتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی اور لوگوں کو یوگا کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے 2006 میں یوگا کرنا شروع کیا اور اس مشق نے انہیں فٹ اور مضبوط بنایا۔
View this post on Instagram
تصویر میں کرینہ کپور کے چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی تصویر پر تنقید کررہے ہیں۔ ایک صارف نے کرینہ کو ’آنٹی‘ کہا جب کہ ایک صارف نے لکھا ’کرینہ آپ بڈھی ہوگئی ہیں‘۔
ایک اور اکاؤنٹ سے لکھا گیا ’کیا یہ کرینہ کی دادی ہیں‘۔ جب کہ بہت سارے صارفین نے کہا کرینہ کا چہرہ دیکھو یہ عمر رسیدہ لگ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان نےاہلیہ فلمساز کرن راؤ سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا