(24 نیوز)حافظ آباد میں بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے زہرنگل کرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اورنگزیب نامی شخص کی بیوی چند روز قبل گھریلو جھگڑے کی وجہ سے روٹھ کر میکے آ گئی تھی،جس پر اورنگزیب نے شاہین کو منانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا،خاوند نے بیوی کو منانے کی ناکام کوشش کے بعد زہرکھا کرسسرال کے گھر کے سامنے جان دے دی ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی پولیس ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا