بالی وڈ ہدا یتکار کی موت پر غم کے بجائےمسکراہٹ ۔۔ماہیما چو دھری کیخلاف سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھڑا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ مندرا بیدی کے شوہرراج کوشل کی موت پر بالی ووڈ انڈسٹری غم کا اظہار کررہی ہے۔ تاہم اداکارہ ماہیما چوہدری کو راج کوشل کی موت سے متعلق مسکراتے ہوئے بات کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لوگ انہیں ’بے حس‘ قرار دے رہے ہیں۔
تفصیلا ت کے مًطابق بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہیما چوہدری صحافیوں سے فلمساز راج کوشل کی موت کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ تاہم راج کوشل کے بارے میں بات کرنے سے قبل ماہیما اپنی بیٹی آریانا کے ہمراہ پوز دیتی ہوئی نظر آئیں۔ بعد ازاں انہوں نے راج کوشل کے بارے میں اپنی چند یادیں میڈیا کو بتائیں اور فلمساز کی ایک بہت پرانی تصویر بھی صحافیوں کے ساتھ شیئرکی۔
View this post on Instagram
تاہم بات کرتے ہوئے ماہیما چوہدری کے چہرے پرغم کے بجائے مسکراہٹ نظر آئی جسے سوشل میڈیا صارفین نے فوراً نوٹس کیا اور ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ماہیما چوہدری کا رویہ بالکل بھی صحیح نہیں تھا بلکہ بے حسی پر مشتمل تھا۔جس کی وجہ سے صارفین نے کمنٹس میں اپنے غصے کا اظہا ر کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:کرینہ کپور کو یوگا کرتی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔۔ بوڑھی اما ں کا خطاب مل گیا