بالی وڈ ہدا یتکار کی موت پر غم کے بجائےمسکراہٹ ۔۔ماہیما چو دھری کیخلاف سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھڑا ہو گیا

Jul 03, 2021 | 19:14:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ مندرا بیدی کے شوہرراج کوشل کی موت پر  بالی ووڈ انڈسٹری غم کا اظہار کررہی ہے۔ تاہم اداکارہ ماہیما چوہدری کو راج کوشل کی موت سے متعلق  مسکراتے ہوئے بات کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لوگ انہیں ’بے حس‘ قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلا ت کے مًطابق بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہیما چوہدری صحافیوں سے فلمساز راج کوشل کی موت کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ تاہم راج کوشل کے بارے میں بات کرنے سے قبل ماہیما اپنی بیٹی آریانا کے ہمراہ پوز دیتی ہوئی نظر آئیں۔ بعد ازاں انہوں نے راج کوشل کے بارے میں اپنی چند یادیں میڈیا کو بتائیں اور فلمساز کی ایک بہت پرانی تصویر بھی صحافیوں کے ساتھ شیئرکی۔

تاہم بات کرتے ہوئے ماہیما چوہدری کے چہرے پرغم کے بجائے مسکراہٹ نظر آئی جسے سوشل میڈیا صارفین نے فوراً نوٹس کیا اور ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ماہیما چوہدری کا رویہ بالکل بھی صحیح نہیں تھا بلکہ بے حسی پر مشتمل تھا۔جس کی وجہ سے صارفین نے کمنٹس میں اپنے غصے کا اظہا ر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کرینہ کپور کو یوگا کرتی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔۔ بوڑھی اما ں کا خطاب مل گیا

مزیدخبریں