پٹرول اور بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کے حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہوئے۔ شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بجٹ سے قبل مہنگائی نہ کرنے والے آج ایک دن پٹرول اور اگلے دن بجلی کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماشیری رحمان نے کہا کہ جب آپ بجلی دے ہی نہیں رہے تو قیمتوں میں اضافہ کیوں کر رہے ہیں ، بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی 610ارب روپے کے بعد حکومت نے بجلی نرخ 2.97روپے فی یونٹ بڑھا دیے ہیں ، بجلی کے نرخوں سے صارفین پر 135ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
آرڈیننس وفاقی حکومت کوبغیر مشاورت کے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار دیتا ہے ،بجٹ کے نتائج قیمتوں میں اضافے کی صورت میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے اہم خبر، فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی