امتحانات سے متعلق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان آگیا

Jul 03, 2021 | 20:39:PM

Read more!

(24 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا امتحانات سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے، سکولز کھول کر تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہے، رواں سال امتحان کے بغیر بچوں کو اگلی کلاسوں میں نہیں بھیجا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ اب امتحانات ملتوی ہوں گے اور نہ ہی منسوخ ہوں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بچوں کو کہوں گا کہ کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
واضح رہے کہ میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کی منسوخی کا مطالبہ کرنے والے احتجاجی طلبا نے 10لاکھ ٹوئٹس کرکے ٹوئٹر پر ”عمران خان سٹوڈنٹس کی سن لو“ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔”عمران خان سٹوڈنٹس کی سن لو“کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر گزشتہ روز سے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔
یاد رہے حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات منتخب مضامین میں لئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اہم خبر، فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی

مزیدخبریں