پر یانکا چو پڑا اور کنگنا کی تو تو میں میں۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگا رناوت نےادا کا رہ پر یا نکا چو پژا پر شدید تنقید کی ہے۔انہوں نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ امریکا میں اپنا زیادہ وقت گزارنے والی پریانکا چوپڑا کی جانب کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر کسی نے پوسٹ ڈالی کہ امریکی اخبار مبینہ طور پر بھارت میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ نمائندے کی تلاش میں ہے۔ اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کنگنا نے پریانکا کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔کنگنا نے کہا کہ ’ایسا صرف صحافت میں نہیں ہوتا ہر شعبے میں ہوتا ہے، جیسا کہ پریانکا چوپڑا قوم پرست سے سیکولر Puppy بن گئیں، مودی جی کی سب سے بڑی فین ہونے سے ان کی بڑی ناقد اور نفرت کرنے لگنا اس کی واضح مثال ہے۔کنگنا نے مزید کہا کہ ’بنیادی طور پر روٹی کے لیے دنیا ناچتی ہے، اپنے دیش میں آزادی تو ہے، جو کرنا ہے کرو۔
یا د رہے کہ اس سے قبل جب پریانکا نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی تھی تب بھی کنگنا رناوت نے ان پر شدید تنقید کی تھی۔ کنگنا رناوت کا سیاسی جھکاؤ نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عا مر خان کی اہلیہ سے طلاق کا سبب فا طمہ ثنا شیخ ہیں؟۔۔چونکا دینے والے انکشافات