(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں بلیک فنگس نامی پر اسرار بیماری سے لوگوں کی آنکھوں کی روشنی جانے لگی ، متعدد افراد اندھے ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں بلیک فنگس نامی بیماری سے اب تک 40ہزار سے زائد افراد بلیک فنگس سے متاثر ہو چکے ہیں ، بلیک فنگس سے ناک پر کالا پن ہو جاتا ہے اور بینائی دھندلی یا دوہری ہو جاتی ہے ، اس سے کھانسی کیساتھ خون بھی آتا ہے۔
بھارتی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد بلیک فنگس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں کیوں کورونا کے باعث متاثرین کی قوت مدافعت بہت ہی کم ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے اہم خبر، فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی