وفاقی پولیس کا انسانیت دوست اقدام۔۔جنگل میں رہنے والی ماں بیٹی کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا

Jul 03, 2021 | 22:35:PM

(24 نیوز)پولیس نے بری امام کے گھنے جنگل میں رہائش پذیر ماں بیٹی کو شیلٹر ہوم منتقل کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سیکٹریٹ پولیس نے بری امام کے گھنے جنگل میں رہائشی ماں بیٹی کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا۔ ایس ایچ او سیکٹریٹ میاں خرم متین کے مطابق خاتون اور بچی طویل عرصہ سے جنگل میں رہائش پذیر تھی۔خاتون اگر بتیاں فروخت کرکے اپنا اور بچی کا پیٹ پالتی تھی۔جنگل میں ایک درخت کے نیچے کپڑا لگا کر عارضی چھت قائم کر رکھی تھی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ دن تک خاتون اور بچی کو شیلٹر ہوم منتقل ہونے کے لئے مناتے رہے۔ خاتون کو تین دن تک سیکورٹی بھی دی گئی کہ کوئی جانور نقصان نہ پہنچا دے۔ خاتون کو مالی امداد بھی کر دی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پہاڑی پر لگائے واٹر بیسن پر کون کون سے جاندر پانی پینے آتے ہیں ۔۔ ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائینگے

مزیدخبریں