(ما نیٹر نگ ڈیسک)لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شعیب اختر کی بات میں کوئی وزن ہے نہ ان کو کوچنگ کا کوئی تجربہ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہو ئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ایک ٹی وی تجزیہ کار کے طور پر کسی کا رائے دینا درست ہے،اگر کوئی پرفارم نہیں کررہا تو انھیں تنقید بھی کرنی چاہیے۔ یہ ماہرین کا کام ہے،مگر شعیب اختر کا کہنا بڑا عجیب ہے کہ اگر وہ کوچ ہوتے تو لاہور قلندرز اب تک دوٹائٹل جیت چکے ہوتے،اگر کسی بڑے کوچ نے میدان میں 10یا 20سال گزارے اور کئی ٹائٹلز جیتے ہوں تو اس کی بات میں وزن بھی ہوگا، مگر شعیب اختر کا اس طرح کی بات کرنا نہیں بنتا۔
ایک سو ال کے جوا ب میں انھوں نے کہا کہ جب ہم نے چھ میں سےپانچ میچزجیتے تو سب کہہ رہے تھے کہ لاہور قلندرز کی باؤلنگ شاندار اور بیٹنگ میں بہت آپشنز موجود ہیں،اس وقت کوئی نہیں کہتا تھا کہ یہ سب کچھ عاقب جاوید کی وجہ سے ہے،اگر بولرز یا بیٹسمین پرفارم نہیں کرتے تو کوچ پر غلط ٹیم کھلانے کے الزامات شروع ہوجاتے ہیں،انھوں نے کہا کہ تکنیکی مسائل پر بات کرنا چاہیے۔
یا د رہے کہ شعیب اختر نے عاقب جاوید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سے عہدے ہٹانے کی تجویز دی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:کا جول نےشوہر اجے دیوگن کو گھر چھو ڑ دینے کی دھمکی کیوں دی؟جانیے