(ویب ڈیسک )بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ، امریکا میں کپل شرما کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کی عدالت میں کیس دائر کیا گیا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ کپل شرما نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔مدعی کمپنی کے سربراہ امیت جیٹ لی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2015 میں کپل شرما نے شمالی امریکا کا دورہ کیا تھا انہوں نے معاہدہ کیا تھا کہ چھ مختلف شہروں میں شوز کریں مگر وہ صرف پانچ شوز کرکے چلتے بنے تھے۔ان کا کہناتھا کہ بعد میں رابطہ کرنے پر کپل نے کہا کہ وہ نقصان کا ازالہ کردیں گے لیکن اب کافی عرصہ گزرنے کے باوجود کپل شرما نے زرتلافی ادا نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز وی لاگر بن گئے
کپل شرما نئی مصیبت میں پھنس گئے
Jul 03, 2022 | 00:00:AM