ڈی آئی خان میں مسافر بس کو حادثہ،20 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

Jul 03, 2022 | 09:22:AM

 (24 نیوز) ڈی آئی خان میں تحصیل درازندہ کے علاقے مغل کوٹ میں مسافر بس حادثے میں20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 ترجمان ڈی آئی خان پولیس کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی سدابہار کوچ کو بلوچستان کی سرحد سے ملحقہ شاہ زندر میں حادثہ پیش آیا۔ عینی شایدین کے مطابق گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 افراد کی نعشیں زوب ہسپتال جبکہ باقی ہلاک شدگان کو مغل کوٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پہنچا دیا گیا ہے۔ ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے راولپنڈی سےکوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر  رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو فوری اوربہترین طبی امداد پہنچانےکی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں