مہنگائی سے تنگ عوام کا احتجاج، پارلیمنٹ کو آگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لیبیا میں اقتصادی صورتِ حال سے تنگ عوام کا صبر جواب دے گیا اور مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے شہر طبرق میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، پیٹرول کی قلت اور بدترین مہنگائی نے عوام کا پارہ ہائی کر دیا۔
Citizens angry and hungry for the economic crisis storm and burn the offices in the parliament of Tobruk in Libya. pic.twitter.com/pcs7a0HiHS
— RadioGenova (@RadioGenova) July 1, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کو آگ لگا دی۔ مشتعل ہجوم رات کے وقت پارلیمنٹ میں گھسا، پہلے توڑ پھوڑ کی اور پھر آگ لگا دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں بھڑکتے شعلے اندھیرے میں دور سے نظر آتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:روسی حکومت کے اعلان نے دنیا میں ہلچل مچا دی
دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں عوام کی جانب سے حکومت مخالف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ فوری الیکشن کرائیں جائیں تاکہ اقتصادی صورتِ حال میں بہتری آ سکے۔