(ویب ڈیسک )محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر بارش کا امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں عیدالاضحیٰ پر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں عیدالاضحیٰ سے پہلے بارشوں کا ایک سسٹم آ رہا ہے، جس کے تحت 6 سے 8 جولائی تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔سری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات سے بارش شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اس وقت مون سون کا سسٹم مشرقی سندھ، راجستھان اور بحیرۂ عرب میں موجود ہے، جو آج شام یا رات کو آندھی اور بارش کا سبب بن سکتا ہے