صدر مملکت عارف علوی نے بڑا حکم دے دیا

Jul 03, 2022 | 15:24:PM

(24 نیو) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو متوفی ملازم کی بیوہ کو ملازمت دینے کے وفاقی محتسب کے احکامات کو برقرار رکھا۔

صدر مملکت عارف علوی نے حکم دیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی متوفی ملازم کی بیوہ کو وزیراعظم کے امدادی پیکیج کے تحت مزید وقت ضائع کیے بغیر تعینات کرے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحی پر 5 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

 عارف علوی کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیل کی رپورٹ 30 دنوں کے اندر وفاقی محتسب کو جمع کرائے۔

 خیال رہے کچھ روز قبل صدر عارف علوی نے فیصل بینک کو فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو پوری رقم واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 صدر مملکت عارف علوی نے فیصل بینک کو فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو پوری رقم واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بینک فراڈ سے متاثرہ شہری کو 3 لاکھ 88 ہزار کی جزوی ادائیگی کی بجائے 11 لاکھ کی مکمل ادائیگی کرے۔

 عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف بزرگ شہری کی درخواست منظور کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی ثبوت ہے کہ بینک صارف کا پورا دعویٰ درست اور جائز ہے۔

مزیدخبریں