رانی مکھرجی عامر خان کے سامنے کیوں رو پڑی تھی؟ وجہ سامنے آ گئی

Jul 03, 2022 | 15:31:PM

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں شاندار کردار ادا کرنے والی اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا کہ جب انہیں فلمساز، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر کی 2003 کی فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں کاسٹ نہیں کیا گیا تھا تو وہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے سامنے رو پڑیں تھیں۔

رانی نے یہ بات 2004 میں کرن جوہر سے ان کے ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ میں گفتگو کے دوران بتائی تھی۔ پروگرام کے دوران رانی کا کہنا تھا کہ فلم میں رول نہ ملنے پر وہ سخت دل برداشتہ ہوئیں اور آبدیدہ ہوگئی تھیں۔ 

واضح رہے کہ کل ہو نہ ہو میں پریتی زنٹا، شاہ رخ خان، سیف علی خان اور جیا بچن مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ 

رانی مکھرجی نے پروگرام کے دوران کرن سے کہا تھا  کہ انہیں افسوس اس بات پر ہوا کہ آپ (کرن جوہر) نے مجھ سے یہ تک ڈسکس نہیں کیا کہ آپ میری جگہ کسی اور کو لے رہے ہیں اور مجھے یہ بات کہیں اور سے پتہ چلی۔میں سمجھتی تھی کہ میں آپ سے کافی قریب ہوں لیکن پھر بھی مجھ سے یہ تذکرہ نہیں کیا، جس پر مجھے بہت دکھ ہوا اور میں عامر خان کے سامنے روپڑی۔

اس صورتحال پر کرن کا کہنا تھا کہ انہیں واقعی اس بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا خاص کر یہ کہ آپ کو رونے کے لیے عامر خان نے اپنا کاندھا دیا۔

مزیدخبریں