(24نیوز)بشریٰ بی بی کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ن لیگی رہنماوں کا رد عمل آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب ملک احمد خان نے کہا سابق خاتون اول کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، سیاسی ہوتیں تو ڈر ہے ایٹم بم نہ چلادیتیں۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹرتوشہ خان آپ کیخلاف جرائم کی فہرست بہت لمبی ہے۔
صوبائی وزیر عطاتارڑنے کہا کہ اسکینڈل آئے توعمران خان اداروں پرتنقید کرتے ہیں۔ فرح گوگی نے60کروڑ روپے کے پلاٹ کو8کروڑ30لاکھ میں نام کروالئے، محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے دو گرفتاریاں بھی کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی بنی گالا میں بیٹھ کر ڈیل کراتی تھیں۔ عطاتارڑکا مزید کہناتھا کہ فیصل آباد اسپیشل اکنامک زون میں فرح گوگی نے پلاٹ الاٹ کرایا،اینٹی کرپشن نے رانایوسف اور مقصوداحمد کو گرفتار کیا،مقدمے میں فرح گوگی اور ان کی والدہ نامزد ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سرٹیفائیڈ چور وہ ہے جس نے گھڑیاں فروخت کیں، ڈائمنڈ کی پوٹلیاں بنتی تھی،بلیک مارکیٹ میں بیچے جاتے تھے،ان کی معصومانہ خواہش دیکھیں ،3 قیراط نہیں ان کا بڑا ڈائمنڈچاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت عارف علوی نے بڑا حکم دے دیا
بشری بی بی کی آڈیووائرل ، لیگی رہنماؤں کا سخت ردعمل
Jul 03, 2022 | 16:37:PM