عمران خان کے گرد گھیرا تنگ ، نون لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا گیا ہے ، ریفرنس توشہ خانہ سے متعلق بھجوایا گیا،سپیکر 30 دن میں ریفرنس کا فیصلہ کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نے کرسی کے شوق میں عدم اعتماد کو تاخیر کا شکار کیا ،اسی کرسی کی ہوس میں کہا کہ میں نہ رہا تو فوج تباہ ہو جائے گی ، عمران خان نے پھر سپہ سالار کو بھی نشانہ بنایا ۔
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ انہوں نے چین اور سعودی عرب سے تعلقات خراب کیے، اب ان ممالک سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں، یہ پاکستان سے مخلص ہوتے تو گیس جیسے ایگریمنٹ کیے ہوتے، عمران خان نے توشہ خانہ کا مکمل صفایا کر دیا ہے۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان احسان فراموش انسان ہیں ، یہ آج کل ان لوگوں کو گالیاں دے رہے ہیں جنہوں نےانہیں سہارا دیا ، عمران خان کو پاکستان پر مسلط کرنے کا منصوبہ دہائیوں پہلے بنا تھا، قوم آج جو کچھ بھگت رہی ہے وہ عمران خان کی نالائقیوں کی وجہ سے ہے،سابق حکومت نے ریلوے کا خسارہ بڑھا دیا،ریلوے میں45 ارب کا سالانہ خسارہ چھوڑ کر گیا ،پی ٹی آئی کے سیاسی مسخروں نے اداروں کو تباہ کر دیا،یہ مارشل ڈکٹیٹر شپ سے بھی بد تر ہے۔ 22کروڑ کا ملک ایک غیر متوازن کی خواہشات کا غلام نہیں ہوسکتا، آج جنہیں یہ گالیاں دیتا ہے وہ اس کے محسن ہیں۔