(24 نیوز)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے کہاہے کہ عید پر عوام کیلئے لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی،عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی، پرواضح کمی آئے گی۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ 720 میگاواٹ کے پاور پلانٹ نے 29 جون سے اپنا کام شروع کردیا،نئے میگاپراجیکٹ سے اگلے سال گرمی میں بجلی کی پریشانی نہیں ہو گی،ان کا کہناتھا کہ بجلی کا بحران ملک کے ساتھ بڑی ڈکیتی کرنے والوں کی وجہ سے آیا تھا،وقت پر ایندھن نہ خریدے جانے کی مجرمانہ غفلت کی گئی ۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ کوئلے کی قیمت میں پچھلے سال کی نسبت اضافہ ہوا،عمران خان نے سی پیک میں بہت رکاوٹیں ڈالی،تمام سرکاری عمارتوں کو درجہ بہ درجہ شمسی توانائی پر منتقل کرینگے،ان کا کہناتھا کہ300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو کم ریٹس پر بجلی فراہم کر رہے ہیں ، گھریلو صارفین کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سولر پینل پر ایک جامع پیکیج کی تیاری ہو رہی ہے،شہبازشریف آئندہ چند دن میں سولر پروجیکٹ کا اعلان کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کےلئے اچھی خبر: وزیراعظم کا بڑا حکم