حکومت کی عازمین حج کیلئے بڑی سبسڈی

Jul 03, 2022 | 18:42:PM
عازمین حج کیلئے، سبسڈی
کیپشن: عازمین حج فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی حکومت نے عازمین حج کو سبسڈی کی رقم اداکرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سبسڈی کی رقم وزارت مذہبی امور کو فراہم کر دی ،وفاقی کابینہ نے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے عازمین کو حج پر سبسڈی دی تھی۔کابینہ کے فیصلے کے مطابق تمام عازمین حج کو وطن واپسی پر 1,50,000 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے حاجیوں کی ادائیگی کے لیے سبسڈی کی رقم بھی وزارت مذہبی امور کو منتقل کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے گرد گھیرا تنگ ، نون لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا