(ویب ڈیسک)ہونڈا اور یاماہا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے بھی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتو ں میں اضافے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے سال میں تیسری مرتبہ موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے ، موٹرسائیکل کی نئی قیمتوں کا اطلاق دو جولائی سے شروع ہوگیا۔گزشتہ سال بھی سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ کیا تھا ۔سوزوکی موٹرز کے مطابق GD 110S کی قیمت میں سات ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔جس کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت دولاکھ بارہ ہزار سے بڑھ کر دولاکھ انیس ہزار تک پہنچ گئی ۔جبکہ GS 150 کی قیمت میں بھی سات ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت دولاکھ بتیس ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ انتالیس ہزار تک پہنچ گیا ۔اسی طرح GS 150SEکی قیمت بھی سات ہزار روپے اضافے کے ساتھ دولاکھ انچاس ہزارروپے سے بڑھ کر دولاکھ چھپن ہزار تک پہنچ گئی ۔جبکہ GR 150کی قیمت میں دس ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔ جی آر 150کی قیمت تین لاکھ انتالیس ہزار سے بڑھ کر تین لاکھ انچاس ہزار تک پہنچ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
سوزوکی موٹرسائیکل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑااعلان
Jul 03, 2022 | 20:21:PM