(24 نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ آج ملک میں ساڑھے تین ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی کے منصوبے بند پڑے ہیں ،بجلی کے منصوبوں کو چلانے کےلئے ملک میں گیس نہیں ہے،گیس کے سودے 6 ،8 ماہ پہلے ہوتے ہیں،عمران نیازی جو جلوس نکال رہا ہے ان کے لوگ آپ سے ملیں تو ان سے سوال کریں،آپ نے 6،8 ماہ پہلے ایل این جی کے سودے کیوں نہیں کئے۔
نارووال میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ن لیگ کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ زیادہ گرمی ہونے سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے، وزیر اعظم نے آج لوڈ شیڈنگ پر اجلاس بلایا تھا، لوگوں کو پتا ہونا چاہئے کہ آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ نومبر ،دسمبر میں ملک میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ تھی ، اس وقت پریس کانفرنس میں کہا تھا اس سال گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ یابحران کا سامنا کرنا پڑے گا ، آج ہم اسی بحران کا سامنا کر رہے ہیں ۔
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کہاکہ آج ملک میں ساڑھے تین ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی کے منصوبے بند پڑے ہیں ،بجلی کے منصوبوں کو چلانے کےلئے ملک میں گیس نہیں ہے،بجلی کے منصوبوں ہیں ان میں گیس ایندھن کے طور پر استعمال ہوتی ہے،گیس کے سودے 6 ،8 ماہ پہلے ہوتے ہیں،عمران نیازی جو جلوس نکال رہا ہے ان کے لوگ آپ سے ملیں تو ان سے سوال کریں،آپ نے 6،8 ماہ پہلے ایل این جی کے سودے کیوں نہیں کئے ،عمران خان حکومت وقت پر ایل این جی گیس کے سودے نہیں کرسکی۔
احسن اقبال نے کہا کہ دوسری وجہ وہ ملک کا خزانہ خالی کر گئے ہیں اس سال ہماری حکومت آنے سے دس روز پہلے وزارت خزانہ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے تھے ،ملک کے خزانہ میں پیسا نہیں ہے ،آج مارکیٹ میں پٹرول، گیس خوردنی تیل یوکرین جنگ باعث 5 گنا اضافہ ہو گیا ہے ، عالمی منڈی میں گیس مہنگی ہو چکی ہے ،عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر کر خالی کر گیا ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ آرمی چیف کے دورہ قطر پر سستی گیس کی پیش کش کی گئی جسے عمران حکومت نے ٹھکرا دیا کیونکہ اس کے لوگ مہنگی داموں خرید کر کمیشن کمانا چاہتے تھے،ان کا کہناہے کہ آج ہمارے ملک کے بجلی پیدا کرنے والے منصوبے بڑی تعداد میں بند پڑے ہیں کیونکہ ہم ان کو چلا نہیں سکتے ،ان کا کہناتھاکہ ملک کے اندر اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ مہنگی گیس خرید سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: منحرف رکن پی ٹی آئی عظمیٰ کاردار نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کردیئے