جلسوں میں جس طرح عوام نکل رہی ہے فتح ہماری ہوگی،شفقت محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کاکہناہے کہ جلسوں میں جس طرح عوام نکل رہی ہے فتح ہماری ہوگی،سب باہر نکلیں اور اپنے ووٹوں پر پہرہ دیں، جب تک پولنگ ختم نہیں ہو جاتی پولنگ سٹیشنز پر موجود رہیں۔
پی پی 167 بٹ چوک پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ فیصلہ کرنا ہے ملک ایسی سمت میں جائے جہاں عوام کی برتری ہو،عمران خان کا قصور یہ ہے وہ خوددارآدمی ہے جو خودداری چاہتا ہے،عمران خان کے خلاف سازش کی گئی ،یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ کھا پی لو کچھ نہیں ہوتا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دونوں ضمانتوں پر ہیں،یہ پاکستان کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے،ان کا کہناتھا کہ25 تاریخ کو انہوں نے شیلنگ کرکے ظلم و بربریت کی،سامنے ایک بچے کو شہید کیا گیا،جس طرح عوام نکل رہی ہے فتح ہماری ہوگی،سب باہر نکلیں اور اپنے ووٹوں پر پہرہ دیں، جب تک پولنگ ختم نہیں ہو جاتی پولنگ سٹیشنز پر موجود رہیں، آج پاکستان کا مستقبل عمران خان کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منحرف رکن پی ٹی آئی عظمیٰ کاردار نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کردیئے