(24نیوز)عید قرباں کے باعث سندھ میں بھی کاروباری اوقات میں نرمی کردی گئی، اوقات کار میں اضافے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاروبار چوبیس گھنٹے کھولاجاسکتاہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عوام اور تاجر برادری کی سہولت کے لئے سندھ بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو رات نو بجے بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی ۔ فیصلے کا اطلاق سندھ بھر میں آج سے ہی ہو گا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا حکم نامہ دس جولائی تک معطل کردیا گیا ہے۔ عید کے پہلے روز تک دکانیں، مارکیٹیں ، ہوٹلز، شادی ہالز پر کاروبار جلد بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندیوں کا حکم نامہ گیارہ جولائی سے دوبارہ بحال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:جلسوں میں جس طرح عوام نکل رہی ہے فتح ہماری ہوگی،شفقت محمود
سندھ بھر میں مارکیٹیں 9بجے بند کرنے کی پابندی ختم
Jul 03, 2022 | 21:37:PM