وزیر اعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات

Jul 03, 2022 | 23:03:PM

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد خان، چودھری شافع حسین بھی شریک تھے ۔ چودھری شجاعت حسین نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حکومت اور اپوزیشن میں دس سال سے زائد عرصہ گزارا، عوامی مسائل کو سمجھتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بجٹ میں زراعت پر توجہ دی، اس سے پہلے زراعت پر خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا، کسانوں، زمینداروں کے لیے عملی کام کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ میں سادہ اور عوامی زبان استعمال کی ،موجودہ بجٹ میں صارفین کو ڈائریکٹ فائدہ پہنچانے کے اقدامات کیے گئے۔
ان کا کہناتھا کہ گزشتہ بجٹ میں صنعتکاروں کو اس لیے مراعات دی گئیں کہ وہ عوام کو سستی چیزیں فراہم کریں، ٹریکٹر پر سبسڈی اب براہ راست صارف کو دی جارہی ہے،بیج کو باہر سے امپورٹ کرنے کی بجائے پاکستان میں اگایا جائے تاکہ صارف کو فائدہ ہو، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید فنڈ فراہم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:عمرا ن خان نے ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ،خواجہ آصف کا دعویٰ

مزیدخبریں