کیا عمران خان نے امریکا سے معافی مانگی ؟؟فواد چودھری نے بتادیا

Jul 03, 2022 | 23:28:PM

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے عمران خان کی امریکا سے معافی مانگنے کے بیان پر تحریک انصاف کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے خواجہ آصف کے بیان پر کہا کہ عمران خان نے امریکہ سے متعلق پالیسی کل جلسے میں بیان کی،خواجہ آصف کے صداقت نہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا،عمران خان نے امریکہ سے متعلق پالیسی کل جلسے میں بیان کیا، خواجہ آصف عادتاً جھوٹ بولتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات

مزیدخبریں