اہم ساتھی گرفتار،حکومت نے عمران خان کو بڑا سرپرائز دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی مشکلات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، ایک طرف قریبی ساتھی پارٹی کو خیر باد کہہ کر اپنے راستے جدا کرتے جا رہے ہیں تو دوسری طرف اہم رہنماوں کو حکومت جیل کی لمبی یاترا پر بھیجتی جا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعات کیس میں پی ٹی آئی رہنما میاں عمیر علی کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،پولیس کے مطابق میاں عمیر علی کو تھانہ غلہ منڈی کی پولیس نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آج سے شدید بارش کا امکان
یاد رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔