وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

Jul 03, 2023 | 09:59:AM

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں شرکاء ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔

افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع ایجنڈے کا حصہ ہے، افغان مہاجرین کی دو سالہ توسیع 30 جون کو ختم ہو گئی تھی، وزارت داخلہ نے 6 ماہ کی توسیع کی تجویز دے دی ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارت نے افغان شہریوں کو پہلے سے جاری کیے گئے تمام ویزے منسوخ کردیئے، ان میں زیادہ تر ویزے طالبعلموں کے ہیں۔ بھارت کا افغان طلبا کو ویزا جاری کرنے سے انکار کے باعث آن لائن امتحانات ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی معاہدہ کے متعلق اراکین کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں:  افغان طلبا کیلئے بھارت کی دشمن پالیسیاں، تمام ویزے منسوخ کر دیئے

ایچ ای سی ترمیمی بل، اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، قومی سپورٹس کی 5 سالہ پالیسی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں