آئی ایم ایف سے معاہدہ ، سٹاک ایکس چینج سے اچھی خبر آ گئی

Jul 03, 2023 | 10:19:AM

Read more!

(24 نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے معاہدے کے ثمرات نظر آ نے لگے ، سٹاک ایکس چینج  سے اچھی  خبر آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز  آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے تحت آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی  سٹاک ایکس چینج میں واضح فرق نظر آیا ہے، کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکس چینج میں 2 ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس  واضح فرق کے بعد 43 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پرویز خٹک کیلئے بری خبر ، عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

تاریخ میں پہلی بار کاروبار کا آغاز ہی سٹاک ایکس چینج میں 2300 پوائٹس اضافے سے ہوا ہے ،کاروباری روز کے آغاز پر 100 انڈیکس41,452پوائنٹس  پر ٹریڈ کر رہا تھا جس میں 2ہزار 300 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 5 فیصد  اپر کیس اضافے کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ ایک گھنٹ کیلئے بند کی گئی ہے اور اب 100 انڈیکس 1986 پوائنٹس اضافے  کے بعد 43,439 پوائنٹس پر  براجمان ہے ۔

مزیدخبریں