لانگ روم میں شائقین کی عثمان خواجہ سمیت آسٹریلوی کرکٹرز سے تکرار

Jul 03, 2023 | 11:19:AM

(ویب ڈیسک)  لارڈز ٹیسٹ میں اختتامی دن لنچ کیلئے  لانگ روم سے واپس جاتے ہوئے  شائقین کی عثمان خواجہ سمیت آسٹریلوی کرکٹرز سے تکرار ہوگئی۔ 

 آسٹریلوی کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ شائقین کی ہوٹنگ کا نشانہ بن گئے، اس دوران اُنہیں ایم سی سی ممبران سے الجھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) ممبران نے لانگ روم میں آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے لگائے، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کا لانگ روم میں ایم سی سی ممبران سے سامنا ہوا، عثمان خواجہ کو آسٹریلوی کھلاڑی نے لانگ روم میں جملوں کا تبادلہ کرنے سے روکا۔

موقع پر موجود میزبان عملے نے صورتحال کو زیادہ خراب ہونے سے بچاتے ہوئے مہمان کرکٹرز کو فوری طور پر ڈریسنگ روم پہنچنے کا راستہ فراہم کردیا۔

آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ نے ایم سی سی سے شائقین کے رویے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ایم سی سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ چند ایم سی سی ممبران کا جملوں کا تبادلہ ہوا، ایم سی سی نے کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگ لی ہے، جملوں کا تبادلہ دوبارہ نہیں ہوا، کسی کو گراؤنڈ سے نکالنا مناسب نہیں ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم سی سی ممبران نے آسٹریلوی کھلاڑیوں سے مبینہ طور پر بدزبانی کی، آسٹریلوی کھلاڑیوں سے ایم سی سی ممبران نے مبینہ طور پر ہاتھا پائی کی کوشش کی۔

مزیدخبریں