اسرائیلی فوج کی بمباری، 5فلسطینی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں صبح سویرے بمباری سے 5فلسطینی شہید ہو گئے۔ فضائی حملے میں 20شہری بھی شدید زخمی ہوئے۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جنین میں پناہ گزین کیمپ پر میزائلوں سے کیئے۔
فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 میزائلوں سے مختلف عمارتوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی بکتربند گاڑیوں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور چھاپے مارے گئے۔
مزید پڑھیں: لانگ روم میں شائقین کی عثمان خواجہ سمیت آسٹریلوی کرکٹرز سے تکرار
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ جنین میں عسکریت پسسندوں کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنین میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں ایک مکان پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔