وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا تربت میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا تربت کے قریب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کو خراج عقیدت۔
سید محسن رضا نقوی کا شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہدا نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کیں ،قوم پاک فوج کے شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے،شہید میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،شہیدوں نے اپنے قیمتی خون سے امن کی شمع روشن کی ہے ،شہید میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہیں ،زخمی لانس نائیک عمیر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان تھم گئی، ایک دم سستا ہو گیا